غیر مسلم کو مانع حمل ٹیکا لگانے کا حکم:
Question
کیا مسلمان ڈاکٹر کسی غیر مسلم عورت کو مانع حمل انجکشن لگا سکتا ہے یا نہیں؟
Answer
غیر مسلم عورت کو مانع حمل انجکشن لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔
ملاحظہ ہو فتاوی محمودیہ میں ہے:
سوال: زید ایک طبیب ہے، زید سے غیر مسلم عدمِ استقرارِ حمل کے لیے دوائیں طلب کرنے آتے ہیں، تو زید ان کو ایسی دوا دے سکتا ہے یا نہیں؟
الجواب حامداً و مصلیاً: درست ہے،
وهو ظاهر لا يخفي.
فقط واللہ اعلم ۔ (فتاوی محمودیہ: ۱۸/۳۱۹، ط: جامعہ فاروقیہ) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.