مرد کے لیے پلاٹینم کی انگشتری کا حکم:

2 min readFatwa Vol 7 #73Urdu
Vol. 7باب (٤): احکام اللباس

Question

کیا مرد کے لیے پلاٹینم (Platinum) کی انگوٹھی پہننا جائز ہے یا نہیں؟

Answer

پلاٹینم کے بارے میں اہل لغت کا خیال ہے کہ یہ تین قیمتی دھاتوں (سونا، چاندی، پلاٹینم) میں سے ایک قیمتی دھات ہے اور یہ تینوں میں سے ایک انوکھی قسم ہے، اور دوسری دھاتوں سے زیادہ سخت ہے جلد پگھلنے والی نہیں ہے، اس کا رنگ سفید چاندی کی طرح ہوتا ہے ۔ اس کو وائٹ سلور (silver white) یا سفید سونا بھی کہتے ہیں ۔
بایں وجہ چاندی کے حکم میں ہو کر اس کے استعمال کی اجازت ہونی چاہیے، لیکن چونکہ اس کا چاندی ہونا محقق نہیں اس لیے اس کے استعمال سے اجتناب کرنا اولی ہے ۔ کیوں کہ عام فقہائے احناف نے چاندی کے علاوہ کسی اور دھات کی انگوٹھی کو مرد کے لیے مکروہ قرار دیا ہے ۔

قال في فتاوى قاضيخان: ولا يتختم الرجل إلا بفضة أما لا يتختم بالذهب للحديث المعروف وكذا التختم بالحديد لأنه خاتم أهل النار. (فتاوى قاضيخان على هامش الفتاوى الهندية: ۳/٤۱۳، باب ما يكره من الثياب والحلي والزينة ومالا يكره).
عن إياس بن الحارث بن المعيقيب عن جده أنه قال: كان خاتم رسول الله ﷺ من حديد ملوي عليه فضة قال: وربما كان في يدي. (رواه النسائي: ۸/۵۵٦).

حضرت گنگوہی رحمه الله نے بھی دوسری دھاتوں کی انگوٹھی کو مکروہِ تنزیہی قرار دیا ہے ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.