تہجد کی نماز میں صبح صادق طلوع ہو نے سے نماز کا حکم:
Question
ایک شخص تہجد پڑ ھ رہا تھا اور فجر کا وقت داخل ہو گیا تو یہ نفل واجب الاعادہ ہے یا مستحب الاعادہ یا کیا حکم ہے؟
Answer
تہجد پڑھتے وقت صبح صادق طلوع ہو جائے تو نماز پوری کر لے، یہ نفل صحیح ہے ۔
ملاحظہ ہو شامی میں ہے:
لو صلى تطوعاً في آخر الليل فلما صلى ركعة طلع الفجر فإن الأفضل إتمامها، لأن وقوعه في التطوع بعد الفجر لاعن قصد ولا ينوبان عن سنة الفجر على الأصح. (شامي: ۱/۳۷٤، سعيد كمپني)
فتاوی ہندیہ میں ہے:
ومن صلى تطوعاً في آخر الليل فلما صلى ركعة طلع الفجر كان الإتمام أفضل
(الفتاوى الهندية: ۱/٥۲).
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.