مسافت شرعی والا راستہ اختیار کرنے سے قصر کا حکم:

1 min readFatwa Vol 2 #379Urdu
Vol. 2كتاب الصلاةباب (۱۵): مسافرت میں نماز پڑھنے کا بیان

Question

ایک شخص گھر سے نکلا منزلِ مقصود تک پہنچنے کے دو راستے ہیں ایک کم مسافت والا اور دوسرا غالباً شرعی مسافت والا، مسافتِ شرعی والا راستہ اختیار کیا تو ۳۰ کلومیٹر کے بعد قصر کر سکتا ہے یا نہیں؟

Answer

صورتِ مسئولہ میں اگر منزل مقصود جانے کا ارادہ ہے اور غالب گمان کے مطابق مسافتِ شرعی ہے تو ۳۰ کلومیٹر کے بعد قصر کرے گ اور نہ اتمام کرے گا ۔ ملاحظہ ہو فتاوی ہندیہ میں ہے:

وإذا قصد بلدة وإلى مقصده طريقان أحدهم مسيرة ثلاثة أيام ولياليها والآخر دونها فسلك الطريق الأبعد كان مسافراً عندنا هكذا في فتاوى قاضيخان وإن سلك الأقصر يتم (الفتاوى الهندية: ۱/۱۳۸، صلاة المسافر. وكذا في خلاصة الفتاوى: ۱/۱۹۸. والبحر الرائق: ۲/۱۲۹).

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.