سونے اور چاندی کو ملانے میں صاحبین کا مذہب:
Question
سونے اور چاندی کو ملانے کے سلسلہ میں صاحبین کا کیا مذہب ہے؟ اور کیا موجود ہ حالات میں اس پر فتویٰ دیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا ۔
Answer
صاحبین کے نزدیک سونے اور چاندی کو باعتبار اجزاء ملا یا جائے گا مثلا کسی شخص کے پاس چاندی کے نصاب کا دو تہائی موجود ہے اور سونے کے نصاب کا ایک تہائی تو اس پر زکوٰۃ واجب ہو گی اور اگر سونا نصاب کے ایک تہائی سے کم ہو تو زکوٰۃ واجب نہ ہو گی ۔
ملاحظہ ہو شامی میں ہے:
وقالا: بالأجزاء فإن كان من هذا ثلاثة أرباع نصاب ومن الآخر ربع ضم، أو النصف من كل أو الثلث من أحدهما والثلثان من الآخر، فيخرج من كل جزء بحسابه. (فتاوى الشامي: ۲/ ۳۰۳، باب زكاة المال، سعيد. وبدائع الصنائع: ۲/۲۰. والهداية: ۱/۱۹۵).
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم (مفید اضافہ ضمیمہ میں دیکھیے)
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.