انٹرنیٹ پر ویڈیو کال سے خلوتِ صحیحہ کا حکم:

1 min readFatwa Vol 3 #558Urdu
Vol. 3ابواب الصوم سے متعلق متفرق مسائل:ابواب النکاح سے متعلق متفرق مسائل؛

Question

میاں بیوی نکاح کے بعد انٹرنیٹ پر ویڈیو کال کریں تو کیا یہ خلوتِ صحیحہ میں شامل ہوگا یا نہیں؟ نیز ویڈیو کال کا کیا حکم ہے؟ بینوا توجروا ۔

Answer

نکاح کے بعد ویڈیو کال کے ذریعہ بات چیت کرنا خلوتِ صحیحہ کے زمرہ میں نہیں آتا، کیوں کہ خلوتِ صحیحہ کی تعریف یہ ہے کہ میاں بیوی ایسے مکان میں جمع ہو جائیں جہاں حسی، طبعی یا شرعی رکاوٹ مانع وطی موجود نہ ہو، جب کہ ویڈیو کال میں اس کا تحقق نہیں ہوتا ۔ ملاحظہ ہو "الفتاوی الہندیہ" میں ہے:

الخلوة الصحيحة أن يجتمعا في مكان ليس هناك مانع يمنعه من الوطء حساً أو طبعاً كذا في فتاوى قاضيخان. (الفتاوى الهندية: ۱/۳۰٤).

الدر المختار میں ہے:

والخلوة

بلا مانع حسي كمرض لا حدهما يمنع الوطء وطبعي كوجود ثالث عاقل

وشرعي كإحرام لفرض أو نفل. (الدر المختار مع رد المحتار: ۳/۱۱٤).

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.