لڑکے کو فون کرنے اور چھٹی میں لے جانے کا حکم:

1 min readFatwa Vol 4 #187Urdu
Vol. 4كتاب الطلاقباب (۱٤): پر ورش کا بیان

Question

بچہ ماں کی پر ورش میں ہے، اور سات سال تک ماں کا حق ہے، اس دوران بچہ کا باپ بچہ کے ساتھ فون پر بات چیت کر سکتا ہے یا نہیں؟

Answer

بصورتِ مسئولہ جب بچہ ماں کے پاس ہے، اور باپ ٹیلیفون کے ذریعہ بات چیت کرنا چاہے یا دیکھنا چاہے تو فون بھی کر سکتا ہے اور دیکھ بھی سکتا ہے، نیز شہر کے اندر لے جا سکتا ہے، لیکن شہر کے باہر لے جانے کی اجازت نہیں ۔
ملاحظہ ہو فتاوی شامی میں ہے:

لا يجبر أن يرسله، وكذا يقال في جانبها وقت حضانتها.
وفيه: كما يمنع الأب من إخراجه من بلد أمه بلا رضاها ما بقيت حضانتها. (فتاوى الشامي: ۳/۵۷۱، سعيد).

فتاوی ہندیہ میں ہے:

الولد متي كان عند أحد الأبوين لا يمنع الآخر عن النظر إليه. (الفتاوى الهندية: ۱/۵٤۳).

مزید ملاحظہ ہو: (جامع احکام الصغار: ۱/۱۰۱ ۔ و الفتاوی التاتارخانیۃ: ٤/۹۰، حکم الولد عند افتراق الزوجین ۔ و البحر الرائق مع الحاشیۃ: ٤/۱۷۳ ۔ و فتاوی رحیمیہ مرتب: ۸/٤۵۸ باب الحضانۃ ۔ و خزانۃ الفقہ، باب المقادیر، ما زاد علی یوم واحد، ص ۳۲٤، المکتبۃ الغفوریۃ العاصمیۃ) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

باب

(
۱۵
)

نفقه اور سكني كابيان

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.