عشق و محبت کا ہدیہ استعمال کرنے کا حکم:
Question
ہمارے دوستوں میں سے ایک دوست کو ایک لڑکی نے عشق و محبت میں ایک موبائل دیا بعد میں تعلقات ختم ہو گئے، اب وہ لڑکا موبائل فروخت کرنا چاہتا ہے تو قیمت خود استعمال کر سکتا ہے یا اس کو صدقہ کرنا ضروری ہے؟
Answer
بصورتِ مسئولہ عشق و محبت کا ہدیہ رشوت کے حکم میں ہونے کی وجہ سے لڑکے کی ملک میں داخل نہیں ہوا، لہذا واہبہ لڑکی کو پہچانا ضروری ہے، اس کو فروخت کرنا درست نہیں ہے، لیکن اگر فروخت کر لیا تو قیمت اس لڑکی کو پہنچا دے، الا یہ کہ لڑکی معاف کرے اور مطالبہ چھوڑ دے ۔
ملاحظہ ہو فتاوی شامی میں ہے:
لو مات الرجل وكسبه من بيع الباذق أو الظلم أو أخذ الرشوة يتورع الورثة، ولا يأخذون منه شيئاً وهو أولى بهم ويردونها على أربابها إن عرفوهم، والا تصدقوا بها لأن سبيل الكسب الخبيث التصدق إذا تعذر الرد على صاحبه. (فتاوى الشامي: ٦/۳۸۵، فصل في البيع، سعيد).
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.