دندان سازی کے لیے انسانی ہڈی استعمال کرنے کا حکم:
Question
آج کل جبڑوں میں مصنوعی دانت جمائے جاتے ہیں جن کو بار بار نہیں نکالا جاتا، اور ان کو جمانے کے لیے انسانی ہڈیوں سے مسالا تیار کیا جاتا ہے، کیا اس طرح دانتوں کو جمانے کے لیے انسانی ہڈیوں کا مسالا استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔
Answer
انسانی اعضاء کو بطورِ تداوی استعمال کرنے میں علمائے کرام کا اختلاف ہے، مجوزین نے بھی بدرجۂ مجبوری جان بچانے کی غرض سے اجازت دی ہے جب کہ صورتِ مسئولہ میں کوئی مجبوری نہیں ہے نیز جانوروں کی ہڈیوں سے بھی کام چل سکتا ہے بلکہ چل رہا ہے لہذا انسانی ہڈی استعمال کرنا ناجائز ہے۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.