گردہ منتقل کرنے کا حکم:
Question
ایک شخص کے دونوں گردے خراب ہو چکے ہیں، کیا یہ شخص اعضاء کی پیوند کاری کرا کر یعنی دوسرے آدمی کا گردہ لگا کر اپنی زندگی کی بقا کا سامان کر سکتا ہے یا نہیں؟
Answer
اعضاء کی پیوند کاری سے متعلق علماء کے درمیان اختلاف ہے تاہم مجوزین کے قول پر ان کی بیان کردہ شرائط و قیودات کے ساتھ عمل کر کے گردہ تبدیل کرانے کی اجازت ہو گی۔ دلائل کے لیے ہمارا تفصیلی فتوی ملاحظہ کر لیا جائے۔
نیز مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو: (مجلہ فقہ اسلامی، مرتب قاضی مجاہد الاسلام صاحب قاسمی رحمہ اللہ: ۱/۱٦۹۔ ۲٤۸، اعضاء کی پیوند کاری)۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.