حذیفہ کے مناسب اور اچھے معنی:
Question
ایک آدمی اپنے بیٹے کا نام حذیفہ رکھنا چاہتا ہے اور اس کا معقول معنی پوچھتا ہے، اس کے اچھے اور مناسب معنی کیا ہے؟
Answer
حذیفہ حذف سے ہے اور اس کے معنی چھوٹی کالی بکری ۔ بکری میں چونکہ عاجزی اور مسکنت ہوتی ہے اس لیے حذیفہ کا ایک معنی نرم مزاج متواضع ہے ۔ اور تراشیدہ اور اصلاح شدہ، عمدہ ۔
(۲) حذیفہ کا معنی کپڑے کا ٹکڑا بھی آتا ہے، یعنی خدمت گزار متواضع ۔
(۳) حذف کا ایک معنی بطخ ہے اور بطخ سفید ہوتے ہیں تو اس کا مطلب ہو گا کہ جس کا ظاہر اور باطن روشن اور سفید ہو ۔ اور اسماء میں تصغیر شفقت اور نرمی کے لیے آتی ہے ۔ کما مر ۔
المعجم الوسیط میں ہے:
الحذف غنم سود جرد صغار ليس لها آذان ولا أذناب، وضرب من البط صغار. (المعجم الوسيط، ص ۱٦۳، ط: ديوبند).
الصحاح
میں ہے:
والحذف غنم سود صغار من غنم الحجاز. (الصحاح: ۳/۱۱۰۸، ط: إحياء التراث العربي).
قال في لسان العرب: الحذفة: القطعة من الثوب. (لسان العرب: ۹/٤۰، دار الفكر).
خلاصہ یہ ہے کہ حذیفہ کے اچھے اور مناسب چند معانی ہیں: متواضع، اصلاح شدہ اور صاف کیا ہوا، سفید روشن ۔ میرے خیال میں سب سے مناسب اور اچھے معنی تراشیدہ، اصلاح شدہ اور سنوارا ہوا ہے اس لیے کہ حذف کے ایک معنی بالوں کا تراشنا بھی ہے ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.