حوادثات سے امن کا وظیفہ:
Question
اکسیڈنٹ اور حادثات سے بچنے کے لیے گھر سے کیا پڑھ کر نکلنا چاہیے؟ بینوا توجروا۔
Answer
ایکسیڈنٹ اور حادثات سے بچنے کے لیے یہ دعا پڑھے:
(۱) جب گھر سے نکلے تو یہ دعا پڑھے:
بِسْمِ اللَّه، تَوَكلْتُ على اللَّه، لا حَوْلَ وَلَا قُوَّة إِلَّا بِاللَّه.
(
۲
) بِسْمِ الله الَّذِي لا يضُرُّ مَعَ اسْمِه
ٖ
شَيْئٌ فِي الأرْضِ وَلَا فِي السَّمَائِ وَهو السَّمِيعُ الْعَلِيم. (
ابو داود، رقم: ۵۰۸۸، و ابن ماجہ، رقم: ۳۸٦۹، و الترمذی، رقم: ۳۳۸۸، و قال: حدیث حسن صحیح)۔
حضرت ابان بن عثمان حضرت عثمان غنی
رضي الله عنه
سے روایت کرتے ہیں کہ ··· جو شخص روزانہ صبح اور شام تین مرتبہ یہ دعا پڑھے گا اس کو کوئی چیز تکلیف نہیں پہونچا سکے گی۔
(۳) جو شخص صبح و شام درجِ ذیل کلمات دس مرتبہ پڑھے گا اللہ تعالی اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دے گا اور دس گناہ نامہ اعمال سے مٹا دے گا اور اسے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا اور اس دن اور اس رات میں آفات و مکروہات سے محفوظ رہے گا۔ وہ کلمات یہ ہیں:
"لَا إِله إلا اللَّه وَحْدَه لا شَرِيك لَه لَه الْمُلْك وَلَه الْحَمْدُ وَهوَ على كلِّ شَيْئٍ قَدِيرٌ". (أخرجه الترمذي: ۲/۱۹٤، وابن ماجه، ص: ۲۸٤).
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.