نماز کے آخری وقت میں حیض شروع ہونے پر قضا کا حکم:

1 min readFatwa Vol 9 #135Urdu
Vol. 9باب… )۲( نماز سے متعلق متفرق مسائل

Question

ایک عورت نے نماز کا وقت داخل ہونے کے بعد نماز نہیں پڑھی یہاں تک کہ وقت کے آخر میں حیض شروع ہو گیا تو کیا پاک ہونے کے بعد اس نماز کی قضا واجب ہو گی یا نہیں؟ بینوا توجروا ۔

Answer

مذکورہ عورت پر پاک ہونے کے بعد نماز کی قضا واجب نہیں ہے، کیوں کہ قضا کے سلسلہ میں آخری وقت کا اعتبار ہوتا ہے، آخری وقت میں نماز کی اہل ہو تو قضا واجب ہے اور اگر آخری وقت میں نماز کی اہل نہ ہو یعنی حیض شروع ہو گیا تو قضا واجب نہیں ہو گی ۔ ملاحظہ ہو ملا علی قاری رحمه الله شرحِ نقایہ میں لکھتے ہیں:

ولا من حاضت، أي لا تقضي فرضاً من حاضت وكذا من نفست فيه، أي في آخر الوقت مع تمكنها من الأداء في أول الوقت بقدر ما يسع الفرض ولم تصل حتى طرأ الحيض لما قدمنا. (فتح باب العناية: ۱/۱۸٦).
وقال في مجمع الأنهر: ثم المعتبر آخر الوقت عندنا فإذا حاضت في آخر الوقت سقطت، وإن طهرت فيه وجبت. (مجمع الأنهر: ۱/۷۹، ط: لبنان).

مزید ملاحظہ ہو : (بدائع الصنائع: ۱/۹۵، سعید، و درر الحکام: ۱/۵٤، والمبسوط للإمام السرخسی رحمه الله: ۲/۲٤، کراچی) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.