نماز میں سجدہ کرنے کے بعد دو بارہ اُسی آیت کو پڑھنے سے سجدۂ تلاوت کا حکم:

1 min readFatwa Vol 2 #356Urdu
Vol. 2كتاب الصلاةباب (۱۳): سجدۂ تلاوت کا بیان

Question

ایک حافظ صاحب نے تراویح میں آیتِ سجدہ پڑھی پھر سجدہ کر لیا اس کے بعد دو بارہ وہی آیت پڑھی تو اس کا کیا حکم ہے؟

Answer

صورتِ مسئولہ میں دوبارہ سجدہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے پہلا کافی ہے ۔
ملاحظہ ہو فتاوی ہندیہ میں ہے:

ولو تلاها في ركعة فسجدها ثم أعادها في تلك الركعة لا تجب ثانياً كذا في محيط السرخسي، المصلي إذا قرأ آية السجدة في الأولي ثم أعادها في الركعة الثانية وسجد للأولى ليس عليه أن يسجدها وهو الأصح كذا في الخلاصة. (الفتاوى الهندية: ۱/۱۳٥، سجود التلاوة. وكذا في خلاصة الفتاوى: ۱/۱۸۷، مسائل السجدات، الرشيدية)

بہشتی زیور میں ہے:
اگر نماز میں سجدہ کی ایک ہی آیت کو کئی دفعہ پڑھے تب بھی ایک ہی سجدہ واجب ہے چاہے سب دفعہ پڑھ کے اخیر میں سجدہ کر ے یا ایک دفعہ پڑھ کے سجدہ کر لیا پھر اسی رکعت یا دوسری رکعت میں وہی آیت پڑھے ۔ (بہشتی زیور: ٤٤، دوسرا حصہ سجدۂ تلاوت کا بیان، دار الاشاعت) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.