وطنِ اصلی میں داخل ہونے سے پہلے مسافر ہے:
Question
ایک شخص کئی سال سے مدرسہ میں مقیم ہے، اور شروع میں دو تین ہفتے کے بعد گھر جاتا تھا اور اب ہر ہفتہ جاتا ہے اس کا گھر روشنی میں ہے ظاہر ہے کہ روشنی کا رہنے والا یہاں مسافر نہیں ہے وہ کسی کام سے ایک دن کے لیے ڈربن گیا اور واپس آیا اب گھر جانے سے پہلے وہ مسافر ہوگا یا مقیم؟
Answer
سفر شرعی طے کرنے والا شخص مسافر سمجھا جائے گا یہاں تک کہ وہ اپنے شہر میں داخل ہو جائے یا کسی جگہ ۱۵ دن یا اس سے زیادہ رہنے کی نیت کر لے تو پھر اتمام کرے گا ۔
ملاحظہ ہو فتاوی ہندیہ میں ہے:
ولا يزال على حكم السفر حتى ينوي الإقامة في بلدة أو قرية خمسة عشر يوماً أو أكثر كذا في الهداية. (الفتاوى الهندية: ۱/۱۳۹، باب صلاة المسافر)
شامی میں ہے:
قوله: حتى يدخل موضع مقامه إن سار مدة السفر أي إنما يدوم على القصر إلى الدخول إن سار ثلاثة أيام. (شامي: ۲/۱۲٤، باب صلاة المسافر)
نیز ملاحظہ ہو: (
فتح القدير: ۲/۳٤، دار الفكر. والبحر الرائق: ۲/۱۳۱، الماجدية).
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.