موت کے بعد بیوی کا چہرہ دیکھنے کا حکم:

1 min readFatwa Vol 2 #480Urdu
Vol. 2كتاب الصلاةباب (۱۹): احکام الجنائز

Question

کیا شوہر کے لیے جائز ہے کہ بیوی کی موت کے بعد اس کا چہرہ دیکھے؟

Answer

موت کے بعد بیوی کا چہرہ دیکھنا جائز اور درست ہے۔
ملاحظہ ہو در مختار میں ہے:

ويمنع زوجها من غسلها ومسها لا من النظر إليها على الأصح منية، وفي الشامي: ولعل وجهه أن النظر أخف من المس فجاز لشبهة الاختلاف. (الدر المختار مع الشامي: ۲/۱۹۸، سعيد. وكذا في الهندية: ۱/۱٦۰، الفصل الثاني في الغسل. والفتاوى الخانية على هامش الهندية: ۱/۱۸۷، باب في غسل الميت وما يتعلق به)

احسن الفتاوی میں ہے:
بیوی سب کچھ کر سکتی ہے مگر شوہر دیکھ سکتا ہے نہلا نہیں سکتا اور بلا حائل چھو نہیں سکتا جنازہ اٹھا سکتا ہے اور قبر میں بھی اتار سکتا ہے۔ (احسن الفتاوی: ٤/۲۱۵ ۔ و فتاوی رشیدیہ: ص ۲۵۷) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.