موت کے بعد دوبارہ زندہ ہونے پر بیوی کا حکم:

1 min readFatwa Vol 2 #486Urdu
Vol. 2كتاب الصلاةباب (۱۹): احکام الجنائز

Question

اگر کسی کی موت کا فیصلہ کیا گیا اور اس کی بیوی نے دوسری جگہ نکاح کیا تو اس کے واپس آنے کے بعد بیوی اس کو ملے گی یا موجود ہ شوہر کے نکاح میں رہے گی؟

Answer

بعض فقہی عبارات سے معلوم ہوتا ہے کہ بیوی اس کو واپس نہیں ملے گی زوجِ ثانی کے پاس رہے گی ۔
لیکن علامہ شامی رحمه الله کی عبارت سے معلوم ہوتا ہے کہ اسی کو ملے گی اور عقل کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ اصلاً اس کی بیوی ہے ۔ ملاحظہ ہو فتاوی ہندیہ میں ہے:

فإن عاد زوجها بعد مضي المدة فهو أحق بها وإن تزوجت فلا سبيل له على ها. (الفتاوى الهندية ۲/۳۰۰، كتاب المفقود)

شامی میں ہے:

لكن لو عاد حياً بعد الحكم بموت أقرانه

ثم بعد رقمه رأيت المرحوم أبا السعود نقله عن الشيخ شاهين ونقل أن زوجته له والأولاد للثاني، تأمل. (شامي: ٤/۲۹۷، كتاب المفقود، سعيد كمپني).

واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.