لا وارث میت کے مال کا حکم:
Question
ایک شخص کا انتقال ہوا اور جس کے ہاں انتقال ہوا اس کو میت کے ورثہ کا کوئی علم نہیں، تو اس کے مال کے ساتھ کیا کرے؟ اور اس نے کوئی وصیت بھی نہیں کی ۔
Answer
اگر خود فقیر ہے تو وہ خود استعمال کر لے ورنہ فقراء میں تقسیم کرے ۔
ملاحظہ ہو فتاوی سراجیہ میں ہے:
غريب مات في بيت رجل وليس له وارث معروف وصاحب الدار فقير، فله أن يتصدق على نفسه كذا ذكره في فتاوى سمرقند. (فتاوى السراجية على هامش الخانية: ۲/٤۹، كوئته).
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.