پینشن فنڈ پر زکوٰۃ کا حکم:
Question
پینشن فنڈ پر زکوٰۃ لازم ہے یا نہیں؟ اگر لازم ہے تو کب ادا کرے پوری رقم وصول ہونے پر یا ہر سال ادا کرے؟
Answer
پینشن فنڈ حکومت کی طرف سے ہبہ ہے اور ہبہ میں قبضہ سے پہلے ملکیت نہیں آتی لہذا وصول ہونے کے بعد جب سال گزر جائے تب زکوٰۃ واجب ہو گی یا اگر اس کے پاس دوسری رقم موجود ہے تو پینشن کی رقم اس کے ساتھ ملا کر جب سال پورا ہوگا تو پینشن کی رقم کی زکوٰۃ بھی اس کے ساتھ ادا کی جائے ۔
کفایت المفتی میں ہے:
پینشن جو ملازم کو ملازمت سے سبکدوشی پر ملتی ہے جائز ہے، اس لئے کہ حکومت کی طرف سے ایک قسم کا عطیہ اور تعاون ہے ۔ (کفایت المفتی: ۸/۹۷، دار الاشاعت) ۔
پینشن فنڈ کا حکم بعینہٖ پراویڈنٹ فنڈ کی طرح ہے اور اس کے حوالہ جات ذکر کئے جا چکے ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.