عورت کا اندامِ نہانی میں انگلی ڈالنے سے روزہ کا حکم:

1 min readFatwa Vol 3 #200Urdu
Vol. 3كتاب الصومباب (۳): روزہ کے مفسدات و مکروہات کا بیان

Question

اگر عورت نے اپنے اندامِ نہانی میں انگلی ڈالی یا ڈاکٹرنی نے انگلی ڈالی تو روزہ ٹوٹا یا نہیں؟

Answer

صورتِ مسئولہ میں اگر انگلی خشک تھی تو روزہ فاسد نہیں ہوا، ہاں تر ہونے کی صورت میں روزہ فاسد ہو جائے گا اور قضا لازم ہو گی ۔
ملاحظہ ہو فتاوی ہندیہ میں ہے:

ولو أدخل أصبعه في إسته أو المرأة في فرجها لا يفسد، وهو المختار إلا إذا كانت مبتلة بالماء أو الدهن فحينئذٍ يفسد لوصول الماء أو الدهن هكذا في الظهيرية. (الفتاوى الهندية: ۱/۲۰٤).

در مختار میں ہے:

أدخل أصبعه اليابسة فيه أي دبره أو فرجها ولو مبتلة فسد. وفي الشامي: لبقاء شيء من البلة في الداخل. (الدر المختار مع الشامي: ۲/۳۹۷، سعيد).

نیز ملاحظہ ہو: جدید فقہی مسائل: ۱/۱۸۳۔ و فتاوی محمودیہ: ۱۰/۱۴۳، مبوب و مرتب) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.