پاؤں کٹے جانور کی قربانی کا حکم:

1 min readFatwa Vol 6 #177Urdu
Vol. 6كتاب الصيد والذبائحباب (۳): أحكام الأضحية

Question

اگر کسی جانور کا پاؤں کٹا ہوا ہو اس کی قربانی جائز ہے یا نہیں؟

Answer

جس جانور کا پاؤں کٹا ہوا ہو اس کی قربانی جائز نہیں ہے (شامی) ۔ اور جو جانور ایسا لنگڑا ہو کہ فقط تین پاؤں سے چلتا ہوں چوتھا زمین پر نہیں رکھ سکتا یا رکھ سکتا ہو مگر اس کے بل چل نہیں سکتا تو اس کی قربانی جائز نہیں اور اگر چوتھا پاؤں ٹیک کر چل سکتا ہو تو جائز ہے ۔ (فتاوی الشامی: ٦/۳۲۳، سعید) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.