آنکھوں میں لیزر آپریشن کا حکم:
Question
ایک شخص کی آنکھوں کی بینائی انتہائی کمزور ہے، بینائی کو ٹھیک کرنے کے لیے لیزر آپریشن کرانا چاہتا ہے کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟
Answer
بینائی کا کمزور ہونا آنکھوں میں عیب ہے اور ازالہ عیب کے لیے آپریشن کرانا جائز ہے، لہذا آنکھوں میں لیزر آپریشن کرانا جائز اور درست ہوگا ۔
ملاحظہ ہو عالمگیری میں ہے:
إذا أراد الرجل أن يقطع أصبعاً زائدة أو شيئاً آخر قال نصير رحمه الله: إن كان الغالب على من قطع مثل ذلك الهلاك فإنه لا يفعل وإن كان الغالب هو النجاة فهو في سعة من ذلك. (الفتاوى الهندية: ۵/۳٦۰).
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.