میت کی آنکھوں کی کونٹیک لینس نکالنے کا حکم:
Question
اگر کسی کا انتقال ہو جائے اور اس کی آنکھوں میں کونٹیک لینس ہے تو اس کو نکالا جائے یا نہیں؟
Answer
کونٹیک لینس دوسرے کے لیے استعمال نہیں کر سکتے اور نکالنے میں بھی دقت ہے اور یہ ایک زائد چیز بھی معلوم نہیں ہوتی لہذا نہیں نکالنا چاہیے ۔
ملاحظہ ہو احسن الفتاوی میں ہے:
اگر دانت منھ سے نکالنا مشکل ہو اور زیادہ محنت کرنے میں میت کی بے حرمتی ہو تو اندر ہی چھوڑ دئیے جائیں غسل و کفن میں کوئی محذور نہیں، مال کی حرمت سے میت کی حرمت زیادہ ہے ۔ (احسن الفتاوی: ٤/۲٤۰)
شامی میں ہے:
وإن كان حرمة الآدمي أعلى من صيانة المال لكنه زال احترامه بتعديه كما في الفتح ومفاده أنه لو سقط في جوفه بلا تعد لا يشق اتفاقاً. (شامي: ۲/۲۳۸، سعيد).
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.