بس کی دیوار وغیرہ پر تیمم کر نے کا حکم:
Question
ایک شخص بس میں سفر کر رہا ہے اور نماز کا وقت ہو گیا بس میں وضو کا انتظام نہیں ہے اور نہ بس رکتی ہے تو یہ شخص بس کی دیوار پر تیمم کر سکتا ہے یا نہیں؟
Answer
بس کی دیوار وغیرہ پر اگر گرد و غبار ہے تو تیمم کر سکتا ہے ورنہ نہیں کر سکتا ہے ۔
ہدایہ میں ہے:
ويجوز التيمم عند أبي حنيفة ومحمد بكل ما كان من جنس الأرض من التراب والرمل والحجر والجص وكذا يجوز بالغبار. (الهداية: ۱/۵۱، باب التيمم).
جدید فقہی مسائل میں ہے:
ٹرین بس وغیرہ کی دیواریں عموماً لوہے یا لکڑی یا پلاسٹک کی ہو تی ہیں ان پر تیمم کر نا درست نہیں ہے، البتہ عموماً سفر کے دوران ان پر گرد و غبار جم جا تا ہے اور امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے یہاں گردو غبار پر بھی تیمم کیا جا سکتا ہے ۔
(جدید فقہی مسائل:
۱
/
۹۸
) ۔
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.