حیض کا ایک اہم مسئلہ:
Question
کسی عورت کو تین دن حیض آیا پھر چار دن پاک رہی پھر خون شروع ہوا تین دن تک معلوم یہ کرنا ہے کہ امام محمد رحمہ اللہ کے نزدیک اس عورت کے کتنے دن طہر کے ہیں اور کتنے حیض کے؟
Answer
اس مسئلہ میں اگر دونوں حیضوں (دونوں خونوں کی مدت کو ملایا جائے تو کل چھ دن بنتے ہیں اور طہر کے چار دن کو ملا نے سے کل دس دن ہوے، اس طرح امام محمد رحمہ اللہ کے مسلک کے مطابق دونو ں شرطیں پائی گئیں وہ شرطیں یہ ہیں ۔ اگر طہر کا زمانہ حیض کے زمانہ سے کم ہو اور مدت حیض بھی ہو تو طہر متخلل کو حیض شمار کریں گے چنانچہ مسئولہ صورت میں دس دن حیض کے شمار ہوں گے ۔
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.