امتحان میں کامیابی کا وظیفہ:

1 min readFatwa Vol 8 #24Urdu
Vol. 8باب (۱)ــــ: عملیات اور سحر سے متعلق احکام کا بیان

Question

امتحانات قریب ہیں، برائے مہربانی اس میں کامیابی کے لیے کوئی وظیفہ بتلائیے؟

Answer

بصورتِ مسئولہ دعائیں اور وظائف دائمی محنت کے ساتھ نافع اور مفید ہوں گے، اگر محنت اور سمجھ نہ ہو تو وظائف کی مثال ایسی ہے جیسے شادی کے بغیر کوئی حلال ولدِ صالح کی دعا کرے۔
دائمی محنت کے ساتھ حسبِ ذیل وظیفہ مفید ہے:
امتحان شروع ہونے سے پہلے سورۂ اعلی، یا سورۂ قلم، یا سورۂ رحمن، یا سورۂ انشراح پڑھ کر کامیابی کے لیے دعا کیجیے، ان شاء اللہ کامیابی حاصل ہو جائے گی۔ (انوارِ شمسیہ، ص
۹۰
)۔
روزانہ صبح کو ۱۵۰ مرتبہ
"يا عَلِيمُ"
فجر کے بعد پڑھو اور امتحان کے دن اس کی کثرت رکھو۔ (عملیات و تعویذات اور اس کے شرعی احکام، از افادات مولانا اشرف علی تھانوی رحمه الله، ص
۲۳۷
)۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.