فرش یا ناپاک پینٹ سوکھ جانے پر پاک کرنے کا حکم:

2 min readFatwa Vol 1 #309Urdu
Vol. 1كتاب الطهارةباب (٦): نجاستوں سے پاکی حاصل کرنے کا بیان

Question

اگر سیمنٹ کا فرش یا اس پر کیا ہوا پینٹ ناپاک تھا پھر سوکھ بھی چکا ہو تو یہ ناپاک ہے یا پاک؟

Answer

زمیں اور جو چیز زمیں کے حکم میں ہے یا اتصال کی وجہ سے زمیں کے تابع ہے سب کا حکم یہ ہے اگر ناپاک ہو تو خشک ہونے اور اثر زائل ہو جانے سے پاک ہو جاتی ہیں۔

حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح
میں ہے:

وإذا ذهب أثر النجاسة من الأرض وقد جفت ولو بغير شمس على الصحيح طهرت وجازت الصلاة عليها لقوله عليه السلام "أيما أرض جفت فقد زكت" دون التيمم منها المراد بالأرض ما يشمله اسم الأرض كالحجر والحصي والآجر واللبن ونحوها إذا كانت متداخلة في الأرض غير منفصلة (تبعاً للأرض) يلحق بما ذكر في هذا الحكم كل ما كان ثابت فيها كالحيطان والخص وهو حجيزة السطح وغير ذلك ما دام قائماً عليها فيطهر بالجفاف وذهاب الأثر هو المختار. (حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح ص ۱۸۸).

البحر الرائق میں ہے:

(والأرض باليبس وذهاب الأثر للصلاة لا للتيمم) ويشارك الأرض في حكمها كل ما كان ثابتاً فيها كالحيطان والأشجار والكلاء والقصب وغيره ما دام قائماً عليها فيطهر بالجفاف وهو المختار كذا في الخلاصة. (البحر الرائق: ۱/۲۲۵، كوئته).

مزید دیکھیے: (
الفتاوى الهندية: ۱/ ٤٤، والدر المختار ۱/۳۱۲، و
احسن الفتاوی: ۲/۸۸)۔
نیز فتاوی محمودیہ میں سوال مذکور ہے کہ چونے سے بنی زمیں پر بچے پیشاب پا خانہ کر دیتے ہیں اور اسے صاف کر دیا جاتا ہے لیکن پاک نہیں کیا جاتا کیا ایسی زمیں سوکھ جانے کے بعد پاک ہو جاتی ہے۔
جواب: جو زمیں پختہ ہو چونا سے بنائی گئی ہو اس پر بچے نے پیشاب پا خانہ کر دیا ہو وہ ناپاک ہو گئی پھر جب اس کو صاف کر دیا گیا اور وہ خشک ہو گئی پیشاب پا خانہ کا اثر موجود نہیں رہا تو وہ پاک ہو گئی۔ (فتاوی محمودیہ: ۱٦/ ۱۷۵)۔
صورتِ مسئولہ میں سیمنٹ کا فرش اور پینٹ اتصال کی وجہ سے زمیں کے حکم میں اور اس کے تابع ہیں دونوں ناپاک تھے البتہ خشک ہو جانے کی وجہ سے پاک ہو گئے۔

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.