ناپاک قالین کو پاک کرنے کا طریقہ:

2 min readFatwa Vol 1 #306Urdu
Vol. 1كتاب الطهارةباب (٦): نجاستوں سے پاکی حاصل کرنے کا بیان

Question

بسا اوقات قالین ناپاک ہو جاتا ہے اور اسے دھونا مشکل ہو تا ہے بلکہ بعض صورتوں میں ناممکن ہوتا ہے اس لیے کہ اسے نچوڑا نہیں جا سکتا، جبکہ نچوڑنا ضروری ہے تو ایسے قالین کو پاک کرنے کا کیا طریقہ ہو گا؟

Answer

ایسے بھاری قالین کو پاک کرنے کی صورت یہ ہے کہ ایک مرتبہ دھوکر ٹھہر جائیں یہاں تک کہ اس میں سے پانی ٹپکنا بند ہو جائے، جب پانی ٹپکنا بند ہو جائے تو پھر دھویا جائے اور دھونے کے بعد انتظار کیا جائے یہاں تک کہ پانی ٹپکنا بند ہو جائے، اس طرح تین مرتبہ کرنے سے قالین پاک ہو جائے گا۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:

وما لا ينعصر يطهر بالغسل ثلاث مرات، والتجفيف في كل مرة لأن للتجفيف أثراً في استخراج النجاسة، وحد التجفيف أن يخليه حتى ينقطع التقاطر ولا يشترط فيه اليبس (الفتاوى الهندية: ۱/٤۲).

البحر الرائق میں ہے:

قوله وبتثليث الجفاف فيما لا ينعصر، أي ما لا ينعصر فطهارته غسله ثلاثا وتجفيفه في كل مرة لأن للتجفيف أثرا في استخراج النجاسة وهو أن يتركه حتى ينقطع التقاطر ولا يشترط فيه اليبس. (البحر الرائق: ۱/۲۳۸).

لیکن اگر دھونا بھی مشکل ہو تو پھر کسی کپڑے کو بھگو کر اس سے کئی مرتبہ اچھی طرح صاف کر لیا جائے یہاں تک کہ نجاست دور ہو جائے اور اطمینان ہو جائے، تو اسے بھی علماء نے مطہرات میں شمار کیا ہے۔
ملاحظہ ہو: الدر المختار میں ہے: "
غسل ومسح والجفاف مطهر" (الدر المختار: ۱/۳۱۵).

فتاوی اللکنوی میں ہے:

المطهر السادس: المسح بخرقات مبتلة. (فتاوى اللكنوي ص ۱٤۱).

اسی طرح آج کل جو کارپٹ دھونے کی مشینیں ہیں ان سے بھی قالین پاک ہو جائے گا۔

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.