اکچریل سائنس (Actuarial science) پڑھنے کا حکم:
Question
آج کل یونیورسٹیوں میں ایک فن ہے جس کو "احصائی علوم" (اکچریل سائنسActuarial Sciences) کہتے ہیں، اس علم کو سیکھنا شرعاً جائز ہے یا نہیں ؟ بینوا توجروا۔
Answer
احصائی علوم (اکچریل سائنسActuarial Science) سے مراد ریاضیات اور شماریات کا علم جس سے معاشیات اور مالیات پر مدد حاصل کی جاتی ہے، ان علوم کی حد تام کو کسی ایک مضمون میں سمیٹا نہیں جا سکتا البتہ اس کا اطلاق ریاضی، شماریات، معاشیات اور مالیات کے مجموعہ پر ہوتا ہے جس کو احصائی علوم سے موسوم کیا جاتا ہے۔ (ملخص از ویب سائٹ
Wikipedia.org:).
اگر ان علوم پر عمل کرنے میں حرام کا ارتکاب نہ ہو تو ان پر عمل کرنے میں کوئی حرج نہیں اور ان کو سیکھنے میں بھی کوئی حرج نہیں تاکہ حلال و حرام کا فرق کر کے حرام سے اجتناب کیا جائے۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.