کینسر کے مریض بوڑھے شخص کا ہبہ وصیت کے حکم میں ہے:

2 min readFatwa Vol 8 #309Urdu
Vol. 8كتاب الفرائضباب اول: وصیت سے متعلق احکام کا بیان

Question

ایک بہت بوڑھا شخص کینسر کا مریض ہے اور چلنے پھرنے سے معذور ہے، حالتِ مرض میں اگر وہ اپنی لڑکیوں کو کچھ رقم ہبہ کر دے، تو یہ ہبہ درست ہے یا نہیں ؟ لڑکیوں کے علاوہ ان کے چچا زاد بھائی کا بیٹا موجود ہے۔ بینوا توجروا۔

Answer

بصورتِ مسئولہ بڑھاپے میں کینسر کا مرض جو ڈاکٹروں کے نزدیک لا علاج ہو وہ بظاہر مرض الموت کہلاتا ہے، اور مرض الموت کا ہبہ وصیت کے حکم میں ہے، اور وارث کے لیے وصیت جائز نہیں ہے۔
ملاحظہ ہو حدیث شریف میں ہے:

وأخرج الدارقطني بسنده عن ابن عباس رضي الله عنه قال: قال رسول الله ﷺ: لا تجوز الوصية لوارث إلا أن يشاء الورثة. (سنن الدارقطني، رقم: ۸۹، كتاب الفرائض).

شیخ الاسلام علی السغدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

هبة المريض للصحيح؛ وأما هبة المريض للصحيح فجائزة إذا كانت تخرج من الثلث وإن لم تخرج من الثلث فهي مما بقي، وإن كان الصحيح وارثاً للواهب فلا يصح لأنها تكون حينئذٍ من وصيته ولا وصية للوارث. (النتف في الفتاوى، ص ۳۱٦، كتاب الهبة، دار الكتب العلمية، بيروت).

محیط برہانی میں مرقوم ہے:

إذا احتاج بعض قرابته فإن كان الوقف في حالة مرض الموصي لا يعطي لأن هذا في معني الهبة للوارث في مرض الموت لا يجوز. (المحيط البرهاني: ۷/۹۰).

شرح مجلہ میں مذکور ہے:

إذا وهب أحد في مرض موته شيئاً لا حد ورثته وبعد وفاته لم تجز الورثة الباقون لا تصح الهبة

حاصل هذه المادة: أن هبة المريض مرض الموت لا حد ورثته لا تجوز إلا أن يجيزها الورثة الباقون بعد موت الواهب لأن هبته وإن كانت هبة حقيقة لكن لها حكم الوصية من حيث تعلق حق الوارث بها كما في البزازية، ومعلوم أنه لا وصية لوارث إلا بإجازة بقية الورثة. (شرح المجلة: ۳/٤۰۳).

عزیز الفتاوی میں ہے: مرض الموت میں ہبہ کرنا بحکمِ وصیت ہے اور وصیت وارث کے لیے صحیح نہیں ہے۔ بحوالہ شامی۔ (فتاوی دار العلوم دیوبند، جلدِ اول، ص
٦۹٦
، ط: دار الاشاعت، کراچی)۔
مزید ملاحظہ ہو: (مجموعہ قوانین اسلامی، ص
۲۵٤
، کتاب الوصیۃ)۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.