رحم دانی نکالنے کے بعد آنے والے خون کا حکم:

1 min readFatwa Vol 9 #12Urdu
Vol. 9باب… )۱( طہارت سے متعلق متفرق مسائل

Question

اگر کسی عورت کی بچہ دانی نکال دی گئی ہو اور کچھ دِنوں کے بعد اس کو خون کے داغ نظر آتے ہوں تو اس کا کیا حکم ہوگا؟ یعنی حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

Answer

عورت کو مخصوص ایام میں رحم دانی سے آنے والے خون کو حیض کہا جاتا ہے لیکن جب رحم دانی نکال دی گئی تو حیض شمار نہیں ہوگا، بلکہ استحاضہ ہے ۔ ملاحظہ ہو ملتقی الابحر میں ہے:

هو دم ينفضه رحم امرأة بالغة لا داء بها. (ملتقي الأبحر، ص ٤۲، ط: دار البيروتي).

مجمع الانہر میں ہے:
واحترز بقيد الرحم عن الرعاف والدماء الخارجة عن الجراحات ودم الاستحاضة فإنها دم عرق لا دم رحم. (مجمع الأنهر: ۱/۷۷، ط: بيروت). (وكذا في تبيين الحقائق: ۱/۵٤، ط: إمداديه، ملتان).

واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.