مسجد میں داخل ہونے کے لیے وضو کا حکم:

1 min readFatwa Vol 9 #13Urdu
Vol. 9باب… )۱( طہارت سے متعلق متفرق مسائل

Question

کیا مسجد میں داخل ہونے کے لیے با وضو ہونا فرض ہے یا واجب؟

Answer

مسجد میں داخل ہونے کے لیے با وضو ہونا نہ فرض ہے نہ واجب بلکہ مستحب ہے، ہاں اگر کوئی مسلمان جنابت کی حالت میں ہو تو اس کے لیے غسل کرنا واجب ہے بلا غسل مسجد میں داخل ہونا ممنوع اور ناجائز ہے ۔ ملاحظہ ہو فتاوی شامی میں ہے:

دخول المسجد للمحدث فإنه يحل بدون الطهارة من الحدث الأصغر. (فتاوى الشامي: ۱/۲٤۳، سعيد).

بدائع الصنائع میں مرقوم ہے:
ولا يباح للجنب دخول المسجد. (بدائع الصنائع: ۱/۳۸، سعيد). (وكذا في النتف في الفتاوى، ص ۳۱، ط: بيروت).

قاموس الفقہ میں ہے: جن صورتوں میں وضو کرنا مستحب ہے ۔ مسجد میں داخل ہونے کی غرض سے ۔ (قاموس الفقہ: ۵/۲۸۷، ط: زمزم) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.