معتکف کا محرابِ مسجد میں داخل ہونے کا حکم:
Question
مسجد کا محراب مسجد میں داخل ہے یا نہیں؟ معتکف اگر محراب میں داخل ہو جائے تو اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟
Answer
بصورتِ مسئولہ محرابِ مسجد، شرعی مسجد میں داخل ہے بنا بریں معتکف کا محراب میں جانا درست ہے اس کی وجہ سے اعتکاف میں کوئی خلل واقع نہیں ہوگا۔ ملاحظہ ہو البحر الرائق میں مرقوم ہے:
وإن كان المحراب من المسجد كما هي العادة المستمرة. (البحر الرائق: ۲/۲٦).
في الفتاوى الهندية: داخل المحراب له حكم المسجد. (الفتاوى الهندية: ۵/۳۲۱).
وكذا في فتاوى الشامي: ۱/٦٤٦، سعيد).
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.