ورزش کی نیت سے نماز پڑھنے کا حکم:

2 min readFatwa Vol 9 #103Urdu
Vol. 9باب… )۲( نماز سے متعلق متفرق مسائل

Question

کیا میں نماز میں چھوٹی سورت پڑھ سکتا ہوں کہ رکوع سجدے زیادہ سے زیادہ ہوں اور اس سے میرا بدن ہلکا پھلکا ہو جائے کیوں کہ امریکہ میں مجھے ڈاکٹر نے بتایا کہ نماز میں ہر قسم کی ایکسر سائز ہے؟

Answer

نماز ایک عظیم ترین عبادت ہے اور تمام عبادات میں افضل ہے، اس کا مقصد اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی ہے، اسی مقصد اور نیت سے پڑھنی چاہیے، اور ورزش نماز کے علاوہ کر لینی چاہیے، اگر چہ سورۂ فاتحہ کے ساتھ چھوٹی سورت یا تین چھوٹی آیات سے بھی نماز ہو جاتی ہے لیکن نماز میں ورزش کی نیت کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے ۔ ملاحظہ ہو در مختار میں نماز کے واجبات کے تحت مذکور ہے:

وضم أقصر سورة كالكوثر، أو ما قام مقامها وهو ثلاثة آيات قصار نحو: ثم نظر، ثم عبس وبسر، ثم أدبر واستكبر، وكذا لو كانت الآية أو الآيتان تعدل ثلاثاً قصاراً ذكره الحلبي. (الدر المختار: ۱/٤۵۸، سعيد).

فتاوی ہندیہ میں مرقوم ہے:

وتجب قراءة الفاتحة وضم السورة أو ما يقوم مقامها من ثلاث آيات قصار أو آية طويلة في الأوليين بعد الفاتحة كذا في النهر الفائق وفي جميع ركعات النفل والوتر، هكذا في البحر الرائق. (الفتاوى الهندية: ۱/۷۱).

عمدۃ الفقہ میں مرقوم ہے:
نماز کے کچھ واجبات ہیں کہ جن کے ترک سے نماز فاسد نہیں ہوتی لیکن اس کا لوٹانا واجب ہوتا ہے جب کہ واجب کو دانستہ ترک کیا ہو یا سہواً ترک ہو گیا ہو اور سجدۂ سہو نہ کیا ہو

(
۵) فرض نمازوں کی پہلی دو رکعتوں میں اور واجب (وتر) و سنت و نفل کی تمام رکعتوں میں سورۂ فاتحہ کے بعد کوئی بہت چھوٹی سورت مثل سورۂ کوثر یا اس کے قائم مقام تین چھوٹی آیتیں یا ایک بڑی آیت یا دو آیتیں پڑھنا جو چھوٹی تین آیتوں کے برابر ہوں ۔ (عمدۃ الفقہ: ۲/۹۸، زوار اکیڈمی) ۔ (و كذا فی کتاب المسائل: ۱/۳۱۳) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.