بحالتِ صوم ناسل اسپرے (Nasal spray) کا حکم:

1 min readFatwa Vol 9 #259Urdu
Vol. 9باب… )۲( نماز سے متعلق متفرق مسائل

Question

روزے کی حالت میں ناسل اسپرے (Nasal spray) کرنے کا کیا حکم ہے؟ کیا روزہ فاسد ہوگا یا نہیں؟ بینوا توجروا ۔

Answer

ناسل اسپرے سے ناک میں ایک قسم کی دوائی کی پھوار کی جاتی ہے جس سے سیال دوائی ناک میں داخل ہوتی ہے، اور فقہاء نے بحالتِ صوم ناک میں دوا ڈالنے کو مفسدِ صوم قرار دیا ہے بنا بریں ناسل اسپرے سے روزہ فاسد ہو جائے گا ۔ ملاحظہ ہو در مختار میں منقول ہے:

أو احتقن أو استعط، في أنفه شيئاً

قضى في الصور كلها فقط. وفي رد المحتار: والسعوط الدواء الذي صب في الأنف وأسعطه إياه ولا يقال: استعط مبنياً للمفعول، معراج وعدم وجوب الكفارة في ذلك هو الأصح، لأنها موجب الإفطار صورة ومعنى والصورة الابتلاع كما في الكافي وهي منعدمة والنفع المجرد عنها يوجب القضاء فقط إمداد. (الدر المختار مع رد المحتار: ۲/٤۰۲، سعيد).

مزید ملاحظہ ہو : (فتاوی ولوالجیہ: ۱/۲۲۰، ط: بیروت، و فتاوی ہندیہ: ۱/۲۰٤، و ایضاح المسائل، ص ۸۵، و جدید فقہی مسائل: ۱/۱۸۷، و فتاوی دار العلوم زکریا: ۳/۲۸۰) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.