بحالتِ صوم مقعد اور فرج میں حقنہ لگانے اور اِسکَین کرنے کا حکم:
Question
روزہ کی حالت میں مقعد اور فرج میں حقنہ لگانے سے روزہ فاسد ہو جائے گا یا نہیں؟ نیز اگر کسی کے جسم کا اسکین کیا یعنی بذریعہ مشین جسم کا اندرونی معائنہ کیا تو روزہ فاسد ہوگا یا نہیں؟
Answer
منافذِ اصلیہ یعنی منہ، ناک، کان، عورت کی پیشاب گاہ، اور مقعد کے ذریعہ کوئی چیز جوفِ دماغ یا جوفِ بطن میں پہنچائی جائے تو روزہ فاسد ہو جائے گا ۔ چنانچہ مقعد یا فرج کے راستہ سے جسم میں دوائی پہنچانے سے روزہ فاسد ہو جائے گا، ہاں اسکین یعنی آلاتِ برقیہ سے اندرونِ جسم کا معائنہ کرنے سے روزہ فاسد نہیں ہوگا ۔ ملاحظہ ہو بدائع الصنائع میں مرقوم ہے:
وما وصل إلى الجوف أو إلى الدماغ من المخارق الأصلية كالأنف والأذن والدبر بأن استعط أو احتقن أو أقطر في أذنه فوصل إلى الجوف أو إلى الدماغ فسد صومه، أما إذا وصل إلى الجوف فلا شك فيه لوجود الأكل من حيث الصورة، وكذا إذا وصل إلى الدماغ لأن له منفذاً إلى الجوف فكان بمنزلة زاوية من زوايا الجوف. (بدائع الصنائع: ۲/۹۳).
علامہ شامی رحمه الله فتاوی شامی میں لکھتے ہیں:
والمفطر إنما هو الداخل من المنافذ. (فتاوى الشامي: ۲/۳۹۵، سعيد).
المقالات الفقهية
میں مرقوم ہے:
اتفقت المذاهب الأربعة على أن الفطر إنما يحصل إذا وصل الشيء المفطر إلى الجوف المعتبر من المنفذ المعتبر، ولا فطر إذا لم يصل إليه. (المقالات الفقهية، ص ۱۱۰، الباب الثاني، ط: دار العلوم كراتشي).
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.