مساجد کے باہر خمینی کی تصویر آویزاں کرنے کا حکم:
Question
کیا خمینی کی تصویر جمعہ کے دن مسجد کے باہر لگانا درست ہے؟
Answer
کسی بھی جاندار کی تصویر بغیر ضرورت کے رکھنا جائز نہیں ہے، نہ ہی اس میں کسی کا استثناء ہے خواہ کسی بزرگ کی تصویر ہو یا کسی اور کی، قطعاً اجازت نہیں ہے ۔ دوم یہ کہ اللہ تعالی کے گھر میں یعنی مساجد میں عبادت کے لیے جایا جاتا ہے تاکہ ہمارا تعلق اللہ تعالی کے ساتھ مضبوط ہو جائے، اور تصویر کا مطلب تو یہ ہوا کہ یہاں آؤ اور تصاویر دیکھو، لہذا تصویر کا لگانا شرعاً و عقلاً دونوں طرح درست نہیں ہے ۔
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.