نماز ِ جمعہ جامع مسجد میں پڑھنا افضل ہے:
Question
آدمی کو جامع مسجد میں جمعہ پڑھنے سے زیادہ ثواب ملتا ہے یا چھوٹی مسجد میں یا جماعت خانہ میں ؟
Answer
جامع مسجد میں جمعہ پڑھنا افضل اور بہتر ہے تاہم اپنے محلہ کی مسجد میں بھی نماز ِ جمعہ ہوتی ہے تو وہاں پڑھنا بھی صحیح اور درست ہے ۔
ملاحظہ ہو ملا علی القاری رحمه الله نے شرح مشکوٰۃ میں ایک حدیث کے ذیل میں لکھا ہے:
"قال رسول الله ﷺ صلاة الرجل في بيته بصلاة أي تحسب بصلاة واحد وصلا ته في مسجد القبائل بخمس وعشرين صلاة أي بالإضافة إلى صلاة في بيته لا مطلقاً وصلا ته في المسجد الذي يجمع فيه بخمس مائة صلاة أي بالنسبة إلى مسجد الحي
". (مرقاة شرح مشكاة: ۲/۲۲۸)
یعنی نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ آدمی کی نماز اپنے گھر میں ایک نماز ہے یعنی ایک نماز کا حساب ہوگا اور محلہ کی مسجد میں
٥
۲ نمازیں یعنی گھر کی نماز کے مقابلہ میں مطلقاً نہیں ۔ اور اس کی نماز جامع مسجد میں ۵۰۰ نمازیں یعنی بنسبت ما قبل کے ۔ علامہ لکھنوی رحمه الله فرماتے ہیں:
پس اگر ایک جگہ جامع مسجد میں باتفاق تمام اہل شہر نماز جمعہ پڑھیں تو اس میں بہت سی خوبیاں ہیں ایک تو اختلاف ائمہ سے بچ جائے گا اور بڑی جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کا ثواب پائے گا اور آپس میں اتفاق اور اتحاد بڑھے گا اور شوکت اسلام زیادہ ہو گی اس کے ساعی کو بھی ثواب ملے گا ۔ (تفصیلی فتوی ملاحظہ ہو: مجموعۃ الفتاوی: ۱/۳۳۱، ۳۳٤، آرام باغ کراچی)
نیز ملاحظہ ہو: فتاوی رحیمیہ: ۳/٦٦ ۔ و فتاوی دار العلوم دیوبند: ۵/۱٦۲، دار الاشاعت ۔ و عمدۃ الفقه: کتاب الصلاۃ حصہ دوم: ص ٤۵۸، مجددیہ ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.