عورتوں کے لیے عید گاہ جانے کا حکم:
Question
جب صحیح احادیث کی روشنی میں عورتیں عید گاہ جاتی تھیں تو ساؤتھ افریقہ میں مسلمانوں کی عورتیں کیوں عید گاہ نہیں جاتی؟
Answer
زمانہ نبوی میں عورتیں عید گاہ جایا کرتی تھیں نیز دیگر نمازوں کے لیے بھی نکلنے کا ثبوت ملتا ہے ۔ لیکن موجود ہ زمانہ میں فسادِ زمانہ کی وجہ سے متأخرین علماء کا متفقہ فیصلہ ہے کہ عورتوں کے لیے عید گاہ یا مساجد جانا ممنوع ہے ۔ اس مسئلہ کی تفصیلی بحث "ابواب الامامۃ فصل دوم جماعت کے احکام" کے تحت گذر چکی وہاں ملاحظہ فرما لیں ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.