تمام زیورات صدقہ کرنے سے پچھلے سالوں کی ادائیگی کا حکم:
Question
ایک آدمی کے پاس بہت سارے زیورات تھے اور سالوں سے ان زیورات کی زکوۃ ادا نہیں کی تھی پھر تمام زیورات زکوٰۃ کی نیت سے ایک چندے والے کو دے دیے تو کیا تمام سالوں کی زکوۃ ادا ہوئی یا نہیں؟
Answer
تمام زیورات زکوۃ کی نیت سے چندے والے کو دے دینے سے گذشتہ سالوں کی زکوۃ بھی اد ا ہو گئی ۔
ملاحظہ ہو ہدایہ میں ہے:
من تصدق بجميع ماله لا ينوي الزكاة سقط فرضها عنه استحساناً لأن الواجب جزء منه فكان متعيناً فيه فلا حاجة إلى التعيين. (الهداية: ۱/۱۸۸، كتاب الزكاة).
شرح عنایہ میں ہے:
فلو تصدق بالجميع سقط الجميع. (شرح العناية على هامش فتح القدير: ۲/۱۷۰، كتاب الزكاة، دار الفكر).
فتاوی ہندیہ میں ہے:
ولو دفع جميع النصاب إلى الفقير ينوي به
يقع عما نوى. (الفتاوى الهندية: ۱/۱۷۱، كتاب الزكاة).
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.