شوہر کو زکوٰۃ دینے سے ادائیگی کا حکم:

1 min readFatwa Vol 3 #468Urdu
Vol. 3زكوة، صوم، حج اور نكاح سے متعلق متفرق مسائل:باب (٦): نکاح کے متفرق مسائل

Question

ایک شخص فقیر اور محتاج ہے لیکن اس کی بیوی کے پاس زیورات وغیرہ مال ہے جو نصاب سے زائد ہے تو کیا بیوی اپنے شوہر کو زکوٰۃ کا مال دے سکتی ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔

Answer

بصورتِ مسئولہ بیوی اپنے شوہر کو زکوٰۃ نہیں دے سکتی اگر دے دی تو زکوٰۃ ادا نہیں ہو گی دوبارہ ادا کرنا لازم اور ضروری ادا کرنا لازم اور ضروری ہوگا۔ ملاحظہ فرمائیے قدوری میں ہے:

ولا تدفع المرأة إلى زوجها عند أبي حنيفة رحمه الله، وقال أبو يوسف رحمه الله ومحمد رحمه الله: تدفع إليه.
التصحيح والترجيح
میں شیخ قاسم بن قطلوبغا امام صاحب رحمہ اللہ کے قول کو ترجیح دیتے ہوئے فرماتے ہیں:

قوله: ولا تدفع المرأة

رجح صاحب الهداية وغيره قوله، واعتمده النسفي وبرهان الشريعة. (التصحيح والترجيح مع القدوري، ص۲۰۱، باب من يجوز دفع الصدقة اليه ومن لا يجوز، ط: بيروت).
مزید ملاحظہ ہو: (
الجوهرة النيرة: ۱/٤۹٤، والفتاوى الهندية: ۱/۱۸۹، والهداية: ۱/ ۲۰٦، والقول الراجح: ۱/۱۸٦).

واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.