ویکس (vicks) استعمال کرنے پر وجوبِ کفارہ کا حکم:
Question
محرم اگر ویکس (vicks) اور دیپ ہیٹ (deep heat) استعمال کرے تو جزا واجب ہو گی یا نہیں؟ جب کہ دونوں میں تیز بو ہوتی ہے، اور ویکس میں کافور کا بھی کچھ حصہ ہوتا ہے ۔
Answer
صورتِ مسئولہ میں چونکہ دونوں دواؤں میں کافور ۵۲ فیصد شامل ہوتا ہے لہذا ان کا استعمال احرام کی حالت میں صحیح نہیں ہے، اگر محرم نے استعمال کر لیا تو کفارہ لازم ہوگا، اس کی تفصیل یہ ہے کہ اگر محرم نے ایک عضو یا اس کے بقدر استعمال کیا تو دم واجب ہوگا، اور اگر ایک عضو سے کم استعمال کیا تو صدقہ لازم ہوگا ۔
شرح لباب المناسک میں ہے:
ولو تداوي بالطيب أي المحض الخالص أو بدواء فيه طيب أي غالب ولم يكن مطبوخاً فالتصق أي الدواء على جراحته تصدق أي إذا كان موضع الجراحة لم يستوعب عضواً أو أكثر، إلا أن يفعل ذلك مراراً فيلزمه دم لأن كثرة الفعل قامت مقام كثرة الطيب. (شرح لباب المناسك مع ارشاد الساري: ۳۵۳، فصل في التداوي بالطيب، بيروت. ومثله في غنية الناسك في بغية المناسك: ۱۳۳، مطلب في التداوي بالطيب، إدارة القرآن).
فتاوی ہندیہ میں ہے:
فإذا استعمل الطيب فإن كان كثيراً فاحشاً ففيه الدم، وإن كان قليلاً ففيه الصدقة،
حتى لو تطيب به عضواً كاملاً يكون كثيراً يلزمه دم، وفيما دونه صدقة. (الفتاوى الهندية: ۱/۲٤۰).
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.