طوافِ زیارت کے بعد سعی میں رمل کا حکم:

1 min readFatwa Vol 3 #532Urdu
Vol. 3ابواب الصوم سے متعلق متفرق مسائل:باب (٦): نکاح کے متفرق مسائل

Question

اگر کوئی شخص طوافِ زیارت کے بعد سعی کرنا چاہتا ہے اور طوافِ زیارت سلے ہوے کپڑوں میں کرتا ہے تو کیا اس طواف میں رمل کرے گا یا نہیں؟

Answer

بصورتِ مسئولہ شخص مذکور سلے ہوے کپڑوں میں رمل کرے گا ۔

قال في شرح اللباب: فيطوف سبعة أشواط بلا رمل فيه وسعي أي وبلا سعي بعده أي بعد الطواف إن قدمهما أي الرمل والسعي لأنهما لم يشرعا إلا مرة وإلا أي وإن لم يقدمهما رمل فيه وسعي بعده وإن قدم السعي لا الرمل سقط الرمل، وأما الاضطباع فساقط مطلقاً في هذا الطواف. (شرح اللباب، ص۲۵٦، باب طواف الزيارة).
وكذا في غنية الناسك وزاد فيه بقوله: لأنه قد تحلل من إحرامه وقد لبس المخيط. (غنية الناسك، ص۹٤، باب طواف الزيارة).

عمدۃ الفقہ میں ہے:
اگر کسی نے حج کی سعی طوافِ زیارت سے پہلے کر لی ہے تو طوافِ زیارت میں رمل نہ کرے اگر چہ اس نے سعی کے ساتھ والے طواف میں رمل نہ کیا ہو اور اگر حج پر روانگی سے قبل کے طواف میں رمل کر لیا لیکن سعی نہیں کی تو وہ طوافِ زیارت میں رمل بھی کرے ۔ (عمدۃ الفقہ: ٤/۱۸۰) ۔ (و کذا فی معلم الحجاج، ص۲۰٦) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.