حالتِ احرام میں جھینگر مارنے کی وجہ سے کفارہ کا حکم:

1 min readFatwa Vol 3 #540Urdu
Vol. 3ابواب الصوم سے متعلق متفرق مسائل:باب (٦): نکاح کے متفرق مسائل

Question

ایک شخص نے احرام کی حالت میں تین جھینگر (cockroach) مار دیے اس پر صدقہ کی کیا مقدار واجب ہے ۔ بینوا توجروا ۔

Answer

بصورتِ مسئولہ جھینگر حشرات الارض کے قبیل سے ہے اور فقہاء کی تصریحات کے مطابق حشرات الارض کو مارنے سے کوئی جزا واجب نہیں ہوتی ۔ ملاحظہ ہو شرحِ لباب المناسک میں مرقوم ہے:

فصل فيما لا يجب شيء بقتله في الإحرام والحرم

ولا شيء مطلقاً أي قليلاً ولا كثيراً، سواء في الحل أو الحرم محرماً أو غيره

ولا بشيء بقتل هو ام الأرض أي حشراتها في الحل والحرم والإحرام، ولا جزاء بقتلها، ولا إثم على فعلها

والصرصر قال صاحب القاموس: الصرصور دويبة كالصرصر. (شرح اللباب، ص ٤۱۸).

عمدۃ الفقہ میں مرقوم ہے:
اسی طرح دیگر موذی جانوروں اور حشرات الارض کے حل و حرم اور احرام میں قتل کرنے سے کوئی جزا واجب نہیں ہو گی اور اس فعل پر کوئی گناہ لازم نہیں ہوگا ۔ وہ جانور یہ ہیں: کنکھجورا، جھینگر، مچھر، پسو، کھٹمل، مکھی پروانہ (پتنگا) چھپکلی، کیکڑا، صرصر (ایک قسم کا چھوٹا کیڑا) وغیرہ موذی جانور و حشرات الارض کو مار دینے سے کوئی جزا واجب نہیں ہوتی اس لیے کہ یہ شکار نہیں (عمدۃ الفقہ: ٤/۵۵۲) ۔
مزید ملاحظہ ہو: (معلم الحجاج، ص۲۹۱) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.