موبائل پر بذریعہ میسیج نکاح کرنے کا حکم:

2 min readFatwa Vol 3 #554Urdu
Vol. 3ابواب الصوم سے متعلق متفرق مسائل:ابواب النکاح سے متعلق متفرق مسائل؛

Question

ایک ہندوستانی شخص نے فلپین کی ایک نو مسلم خاتون کے ساتھ درجِ ذیل طریقہ پر نکاح کیا ؛
لڑ کے نے ہندوستان سے دو گواہوں کے سامنے ایجابِ نکاح کا میسیج بھیجا، اس عورت نے فلپین سے دو گواہوں کے سامنے قبولِ نکاح کا میسیج کیا، اس طریقہ پر نکاح منعقد ہوا یا نہیں؟ بینوا توجروا ۔

Answer

بصورتِ مسئولہ شخص مذکور کا نکاح منعقد نہیں ہوا، اور وجہ اس کی یہ ہے کہ مجلس نکاح کا متحد ہونا ضروری ہے کہ جس میں دو گواہوں کی موجود گی میں ایجاب و قبول ہوں اور گواہ دونوں کو ایک ہی مجلس میں سن لیں، بنا بریں دوبارہ نکاح کیا جاوے اور آسان طریقہ یہ ہے عورت کسی کو وکیل بنا دے اور وکیل لڑکی کی طرف سے مجلس نکاح میں دو گواہوں کی موجود گی میں ایجاب و قبول کر لیں ۔
ملاحظہ ہو بدائع الصنائع میں ہے:

فأما إذا كان أحدهما غائباً لم ينعقد حتى لو قالت امرأة بحضرة شاهدين: زوجت نفسي من فلان وهو غائب فبلغه الخبر فقال: قبلت أو قال رجل بحضرة شاهدين تزوجت فلانة وهي غائبة فبلغها الخبر فقالت: زوجت نفسي منه لم يجز وإن كان القبول بحضرة ذينك الشاهدين، وهذا قول أبي حنيفة رحمه الله ومحمد رحمه الله. (بدائع الصنائع: ۲/۲۳۲، سعيد).

مزید ملاحظہ ہو: (
الدر المختار مع رد المحتار: ۳/۱۲، سعيد، وقاموس الفقه: ۵/۲۲۵، وكتاب الفتاوى: ٤/۳۰٦،
انٹرنيٹ وغيره پر نكاح
).

واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.