طلاق نامہ بھیجنے کے بعد تصدیق کے لیے دوسرا خط بھیجنے کا حکم:
Question
ایک شخص نے اپنی بیوی کو طلاق نامہ لکھ کر بھیج دیا، پھر اس کی تصدیق کے لیے دوبارہ خط لکھ کر بھیجا تو کتنی طلاق واقع ہو گی؟
Answer
بصورتِ مسئولہ اگر شوہر نے دوسرے خط میں پہلے خط کی تصدیق کی نیت کی تھی نئی طلاق مقصود نہیں تھی تو اس کی زوجہ پر صرف ایک طلاق واقع ہو گئی ۔
اور اگر دوسرا خط دوسری طلاق کے ارادہ سے لکھا تھا تو دو طلاقیں واقع ہوں گی ۔
ملاحظہ فرمائیں شامی میں ہے:
كرر لفظ الطلاق وقع الكل وإن نوى التأكيد دين، قوله وإن نوى التأكيد أي وقع الكل قضاءً وكذا إذا أطلق أشباه: أي بأن لم ينو استينافاً ولا تأكيداً لأن الأصل عدم التأكيد. (فتاوى الشامي: ۳/۲۹۳، سعيد).
اگر عدت گزری ہو تو بہر حال دونوں صورتوں میں تجدید نکاح کی گنجائش ہے، البتہ پہلی صورت میں تجدید نکاح کے بعد شوہر کو دو طلاقوں کا حق ملے گا، اور دوسری صورت میں صرف ایک طلاق کا حق حاصل ہوگا ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.