مسجد سے کسی کا جوتا اٹھانے کا حکم:
Question
مساجد یا حرمین میں کسی کا جوتا بدل گیا، دوسرا شخص اس کا جوتا لے گیا اور اس کا جوتا رہ گیا، اب اس دوسرے شخص کا جوتا استعمال کرنا کیسا ہے؟
Answer
اگر اس شخص کے دل میں یہ بات آتی ہے کہ صاحبِ پاپوش کی طرف سے بظاہر استعمال کی اجازت ہو گی تو اس کا استعمال کرنا جائز اور درست ہے ورنہ اجتناب کرنا چاہیے ۔
ملاحظہ ہو سراجیہ میں ہے:
قوم أصابوا مذبوحاً في طريق البادية وقد وقع في قلبه أن صاحبه قد فعل إباحة للناس لا بأس بأكله. (الفتاوى السراجية: ۳۰۷).
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.