حکومت کو پورا ٹیکس ادانہ کرنا:

1 min readFatwa Vol 5 #260Urdu
Vol. 5كتاب البيوععاریت اور امانت کے احکام

Question

بہت سی مرتبہ تجار گاہکوں سے تو ٹیکس وصول کرتے ہیں لیکن حکومت کو پورا ادا نہیں کرتے، کیا یہ ٹیکس امانت ہے؟ اس کا پہنچانا ضروری ہے یا نہیں؟

Answer

تجار جب گاہکوں سے وصول کرتے ہیں تو یہ حکومت کی طرف سے وکیل ہوتے ہیں اور ٹیکس کی رقم ان کے پاس بطورِ امانت ہوتی ہے، حکومت کو ادا کرنا ضروری اور لازم ہے ورنہ خیانت ہو گی ۔ اللہ تعالی فرماتے ہیں:
﴿يا أيها الذين آمنوا لا تخونوا الله والرسول وتخونوا أماناتكم﴾.

عالمگیری میں ہے:

وأما صفتها أي صفة الوكالة فإنها من العقود الجائزة الغير اللازمة

ومنه أنه أمين فيما في يده كالمودع. (الفتاوى الهندية: ۳/۵٦۷).

واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.