غیر مسلم کو قرآن ہدیہ میں دینے کا حکم:

3 min readFatwa Vol 5 #271Urdu
Vol. 5كتاب الهبةعاریت اور امانت کے احکام

Question

کیا غیر مسلم کو قرآن ہدیہ میں دے سکتے ہیں یا نہیں؟

Answer

غیر مسلم کے دل میں اگر قرآن مجید کی عظمت ہو اور اس کی طرف سے بے ادبی و بے حرمتی کا اطمینان ہو تو قرآن مجید ہدیہ میں دینا جائز اور درست ہے ۔ ممکن ہے کہ اس کو ہدایت نصیب ہو جائے ۔ لیکن اگر اس کے خلاف کا اندیشہ ہو تو دینا جائز نہیں ہے ۔
ملاحظہ ہو مسلم شریف میں ہے:

عن عبد الله بن عمر رضي الله عنه عن النبي ﷺ أنه كان ينهي أن يسافر بالقرآن إلى أرض العدو مخافة أن يناله العدو. (رواه مسلم: ۲/۱۳۱، باب النهي ان يسافر بالمصحف إلى ارض الكفار إذا خيف وقوعه بأيديهم).

نفع المفتی و السائل میں ہے:

الاستفسار: هل يجوز السفر إلى أرض العدو مع المصحف؟
الاستبشار: من سافر إلى أرض العدو ليس له أن يخرج المصاحف إلا في جيش يؤمن عليهم من استيلاء الكفار. قال في التبيين شرح الكنز: لما فيه من تعريض المصحف على الاستخفاف، وهو المراد من قول النبي صلي الله عليه وعلى آله وسلم: "لا تسافروا بالقرآن في أرض العدو". وذكر الطحاوي أن هذا النهي كان في ابتداء الإسلام حيث كانت المصاحف قليلة، والقراء قليلين، فيخاف ذهاب بعض القرآن، وانتسخ ذلك حين كثرتهم، والأول أصح وأحوط، كذا في كشف الوقاية. (نفع المفتي والسائل، ص ٤۳٦، ما يتعلق بقراءة القرآن وسجدة التلاوة والمصاحف).

فتاوی رحیمیہ میں ہے:
اگر غیر مسلم کے دل میں قرآن مجید کی عظمت ہو اور اس کی طرف سے اس بات کا اطمینان ہو کہ وہ اس کی بے ادبی نہیں کرے گا تو اس کو قرآن مجید دینا جائز ہے، ممکن ہے کہ اس کو ہدایت نصیب ہو جائے مگر اس کو یہ ہدایت کر دی جائے کہ یہ اللہ کا مقدس کلام ہے ناپاکی کی حالت میں اس کو چھونا اس کی عظمت کے خلاف ہے، لہذا ناپاکی کی حالت ہو تو غسل کر کے ورنہ وضو کر کے اس کا مطالعہ کیا جائے اس کو وضو اور غسل کا طریقہ بھی بتلا دیا جائے، اس سے اس کے دل میں قرآن مجید کی عظمت پیدا ہو گی، ان شاء اللہ در مختار میں ہے:
ويمنع النصراني (وفي بعض النسخ الكافر) من مسه وجوزه محمد رحمه الله إذا اغتسل ولا بأس بتعليمه القرآن والفقه عسي يهتدي
۔ (در مختار مع الشامی) غیر مسلم مکلف بالاعمال نہیں ہے مگر قرآن مجید کو بے ادبی اور بے حرمتی سے محفوظ رکھنا ہم پر ضروری ہے ۔ (فتاوی رحیمیہ: ٦/۲۸۳) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Ask DU Zakariyya

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.