وضو میں انگلیوں کے خلال کا وقت:
Question
وضو میں انگلیوں کا خلال کس وقت کرنا چاہیے آخر میں یا ابتدا میں یا کلائیوں کے دھونے کے بعد؟
Answer
انگلیوں کے خلال کا وقت کلائیوں کے دھونے کے بعد ہے ۔ ملاحظہ ہو:
الدر المختار میں ہے:
(و) تخليل (الأصابع) اليدين بالتشبيك والرجلين وفي البحر: ويقوم مقامه أي تخليل الأصابع الإدخال في الماء ولو لم يكن جارياً وفيه عن الظهيرية: والتخليل إنما يكون بعد التثليث لأنه سنة التثليث. (الدر المختار مع الشامي: ۱/ ۱۱۷، سعيد).
بحر الرائق میں ہے:
وفي الظهيرية: والتخليل إنما يكون بعد التثليث لأنه سنة التثليث. (بحر الرائق: ۱/۲۲).
بہشتی زیور میں ہے:
تین بار داہنا ہاتھ کہنی سمیت دھوئے پھر بایا ں ہاتھ کہنی سمیت تین دفعہ دھوئے، اور ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈال کر خلال کرے ۔ (بہشتی زیور حصہ اول ص
٦۵
) ۔
مذکورہ بالا عبارات سے معلوم ہو تا ہے کہ دونوں ہاتھ کہنیوں سمیت تین دفعہ دھوئے اس کے بعد انگلیوں کا خلال کرے ۔
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, ask the issuing Darul Ifta directly.